حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق علی گڑھ مسلم یونیورسٹی ہندوستان کی مایہ ناز جامعہ ہے جس میں ملک بھر کے طلباء کسی نہ کسی کورس میں داخلہ کی خواہش رکھتے ہیں اور دوردراز مقامات سے اس جامعہ میں تعلیم حاصل کرنے کو ہمیشہ سے اپنا اعزاز سمجھتے آرہے ہیں۔جامعہ اردو علی گڑھ نے ملک اور اردو زبان کی جو خدمت انجام دی ہے اس کی مثال علمی دنیا کی تاریخ میں کہیں نہیں ملتی۔
جامعہ اردو علی گڑھ1939سے مسلسل سماج کے مختلف طبقات کو اردو میڈیم سے تعلیم کی سہولیات مہیاکرارہی ہے جس سے سماج ملک کے قومی دھارے سے جڑ رہا ہے۔ کسی بھی ملک کی خواندگی کی شرح میں اضافہ کرنا اس ملک کی سب سے بڑی خدمت ہے کیونکہ تعلیم ہی ترقی کی اولین سیڑھی ہے اوریہ کارِ خیر جامعہ اردو علی گڑھ گزشتہ75سال سے بخوبی انجام دے رہی ہے۔
جامعہ اردو علی گڑھ ملک کا پہلا فاصلاتی تعلیمی ادارہ ہے اور نہ صرف ملک بھر میں اس کے مراکز قائم ہیں بلکہ دیگر ممالک میں بھی اس ادارے کے مراکز اردو زبان و ادب کے فروغ میں اہم رول ادا کرکے ہندوستان کا نام روشن کر رہے ہیں اور اپنے ملک کو تعلیم کا مرکز ثابت کرنے میں مصروف ہیں۔ چنانچہ اسی سلسہ کو آگے بڑھاتے ہوئے ایران،قم میں بھی جامعہ کے امتحانات میں شریک ہوکر سرٹیفیکٹ حاصل کی جاسکتی ہے،ملک سے باہر رہنے والوں کے لیے یہ ایک سنہرا موقع ہے۔
تعلیمی سال 2020 کے لئے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے اردو امتحانات ادیب (ہائی اسکول)، ادیب ماہر (انٹر)، ادیب کامل (بی اے)، معلم (بی،ٹی،سی،) کے فارم قم ایران میں بھرے جارہے ہیں۔
موصولہ اطلاع کے مطابق جامعہ المصطفی کی آفیشیل اجازت سے سر زمین ایران پرجامعہ اردو علی گڑھ کے علمی مدارج امتحانات کے بعد جامعہ اردو علی گڑھ کی آفیشیل سند عطا ہوگی جو ایران کے سینٹر سے ایشو کی جائے گی- اسی طرح شرکت کرنے والے افراد کے سہولت کے لئے جامعہ اردو کے متعلقہ کورس کی ورکشاپ (کارگاہ) کا بهی انتظام کیا جائے گا جس میں شرکت اختیاری ہوگی-
فارم کی فیس میں رعایت کو مد نظر رکھا گیا ہے۔
بتاریخ : ۱۸/ تا ۲۳ جنوری ۲۰۲۰۔ ۳ /بجے عصر
بمقام: جامعہ العلوم، بلوک۳،طبقہ ۳، سالن جلسات
رابطے کے لئے:مولانا محمد باقر رضا صاحب 09369084631 مرکز فروغ اردو (ایران) قم المقدسہ